بھارت نےمیگی نوڈلز میں مبینہ طور پرمونوسوڈیم گلوٹامیٹ نامی مرکب موجود ہونے کی وجہ سےاسکی فروخت پرپابندی لگادی

Jun 05, 2015 | 18:03

بھارتی میڈیا کے مطابق جلد تیار ہو جانے والی میگی نوڈلز کو میں بازار سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ میگي نوڈلز میں مبینہ طور پر ایک مضر صحت کیمیکل مونوسوڈیم گلوٹامیٹ اور سیسے کی وجہ سے اس کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے،مونوسوڈیم گلوٹامیٹ کوچائنیز کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمیکل مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی زیادہ مقدار کی موجودگی سے سر میں درد، سینے میں تکلیف اور متلی کی شکایت ہو سکتی ہے،نوڈلز کےطویل عرصے سے استعمال سےاعصابی نظام کو نقصان پہنچتا ہے

مزیدخبریں