مکرمی! پانی اور ہوا قدرت کا مفت انمول عطیہ ہے اور ان دونوں عوامل کے بغیر زندگی کا گزر ممکن ہی نہیں؟ انسان نے پانی کو کنٹرول کر لیا ہے لیکن ہوا کوکنٹرول کرنا اس کے بس کی بات نہیں لہٰذا اس مفت ہوا کے ساتھ انسان زندہ ہے لیکن اگر پانی نہ ملے تو زندگی ادھوری رہ جاتی ہے ۔ کہتے ہیں کہ کراچی میں پانی کی قلت ہے لیکن پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو کبھی بھی قلت آب کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے۔ انکے کاروبار حسب معمول چل رہے ہیں… اور مہنگے داموں پینے کا پانی بوتلوں میں فروخت ہو رہا ہے۔ایم ڈی kwsb سے گزارش ہے کہ شہرکراچی کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ (صغیرعلی صدیقی کراچی)
پانی کے بغیر زندگی کیسی؟
Jun 05, 2016