بجٹ میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں : قندیل بلوچ

Jun 05, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2016-17ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غریب آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ، ہمیشہ کی طرح یہ بجٹ بھی لفظوں کا ہیر پھیر ہے ، کسی حکومت نے غریب کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ سڑکیں ، پل اور میٹرو بننا ضروری ہے مگر اس سے قبل عوام کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح تھیں۔

مزیدخبریں