قصور(نمائندہ نوا ئے وقت)چیئرمین یونین کونسل نظام پورہ مہر محمد لطیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے ذریعے عوام پر ڈران حملہ کیا نئے ٹیکس لگا کر مشکلا ت میں اضافہ کیا گیا ۔موجودہ بجٹ کے اندر عام آدمی کیلئے کو ئی ریلیف نہیں ہے ۔وفاقی حکومت تین سالوں سے کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں دس فیصد کا اضافہ ان پر ظلم ہے جبکہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ بھی قابل افسوس ہے۔