فیروز والا: سابق فوجی نے گھریلو جھگڑے پر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

Jun 05, 2016

فیروز والا (نامہ نگار) سابق فوجی نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خان پور میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ 42 سالہ ملک کفایت علی کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس نے ناراض ہو کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔
سابق فوجی/ خود کشی

مزیدخبریں