اٹک میں قادیانی ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

اٹک (نامہ نگار) اٹک میں پولیس کے مطابق ایک قادیانی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ہے۔ اٹک سٹی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ روز حمید احمد نامی شخص کو نامعلوم افراد نے انکے گھر کے باہر سر پر گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 64 سالہ حمید احمد ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے اور وہ دارالسلام کالونی میں واقع اپنی دکان سے گھر کے دروازے پر پہنچے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے تقریباً ایک سال قبل شرپسند افراد کی جانب سے انکی دکان کو نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ ترجمان جماعت احمدیہ کا کہنا تھا کہ رواں سال جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
اٹک/ قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...