کراچی کے زیادہ ترعلاقوں میں پانی کی قلت کامسئلہ گھمیبرہوتاجارہاہے

سائیں سرکار نے شہر قائد کے باسیوں کو پانی کی بوند بوند کےلیے ترسا دیا ہے. شہر کے دیگرعلاقوں کی طرح لائنز ایریا کےمکین بھی پانی ناپید ہونے سے شدید مشکلات کاشکار ہیں. ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دس برس میں پینے کے پانی کو ترسے ہوئے ہیں،جب کبھی پانی آتا ہے تو بدبودار ہوتا ہےجو کسی طرح بھی استعمال کے قابل نہیں ہوتا.
پانی نے علاقہ مکینوں سے رات کا سکون بھی چھین لیاہے.کہتے ہیں پانی کے انتظار میں رات رات بھر جاگناپڑتاہے.اب تو صورت حال یہ ہوگئی ہےکہ بور بھی خشک ہوتےجارہےہیں.
لائنز ایریا کے مکینوں نے حکومت سےاپیل کی کہ حکمران عوام پررحم کھائیں اور رمضان کے مقدس مہینے میں پانی کامسئلہ جلد ازجلد حل کریں.

ای پیپر دی نیشن