سیکیورٹی ذرائع کےمطابق عراقی فوج تیزی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے۔فوج اور شیعہ ملیشیا کی کارروائیوں میں داعشی جنگجو الصقلاویہ سے فرار ہو گئے جس کے بعد فوج نے اہم مراکز کا کنٹرول سنھبال لیا ہے مگر یہ شہر ابھی تک مکمل طور پر فوج کے کنٹرول میں نہیں آ سکا ہے۔اتحادی طیاروں نے دریائے فرات میں داعش کی ایک کشتی کو فضائی حملوں میں نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے. کشتی میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے،،عراقی فوج کے مطابق دہشت گرد فرار کی کوشش کر رہے تھے۔ الصقلاویہ پرقبضے سے داعش کی موصل، صحرائے الانبار اور الشرقاط کی طرف سے ملنے والی سپلائی لائن کٹ گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کےجنرل قاسم سلیمانی عراق میں موجود ہیں اور فلوجہ پر قبضے کی عراقی کوششوں کو ایران کی عسکری اور سفارتی ہر قسم کی مدد حاصل ہے.