حکومت یوم آزادی 27 رمضان المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کرے: علامہ ریاض شاہ

Jun 05, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت 27رمضان المبار ک کو سرکاری سطح پر ’’یوم پاکستان‘‘ منانے کا اعلان کرے۔ اسلامی ممالک کا یوم آزادی اسلامی مہینے کی مناسبت سے منانا چاہیئے۔ جماعت اہلسنّت نے 27رمضان کو یومِ پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس روز ملک بھر میں استحکام کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ 27رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔

مزیدخبریں