مسلم امہ کی پستی اورتباہی کی بڑی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے‘ شہنشاہ نقوی

کراچی(پ ر) فروغ ایمان ٹرسٹ کے تحت مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ تفسیر قرآن کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی ا ورپستی کی بڑی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے‘ کیونکہ آج عالم اسلام میں بسنے والے مسلمان ا ور ان کے مطالعے اور اس کی افادیت و اہمیت سے بے پرواہ ہیں‘ اسی وجہ سے ہر محاذ پر ہمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے کیونکہ امت مسلمہ کے تمام تر مسائل اورمشکلات کا حل قرآن اوراہل بیت اطہار کی تعلیمات میں موجود ہے لیکن افسوس کہ ہم اورہمارے بھائی اس سے استفادہ کرنے کو تیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن