لاہور(سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے ملتان میں ریلوے کی 9.65ایکڑزمین ادارہ غزالی سے واگزار کرالی۔ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن ڈی ایس ملتان محمدعلی آفریدی کی سربراہی میں صبح 8بجے سے شروع ہوکر سہ پہر 4بجے تک جاری رہا جس میں ریلوے کے مختلف محکموں نے حصہـ لیا ریلوے حکام کے مطابق یہ زمین ریلوے نے ادارہ غزالی کو زرعی مقاصد کے لیے 2005میں دی تھی۔ ادارے نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر ہوسٹل، سکول اور بعدازاں ایک کیڈٹ کالج تعمیر کرلیا۔