لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے حکومت کی جانب سے جون کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے رمضان کے ماہ مبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی سے عوام کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا۔ ایندھن سستا ہونے سے اشیاء و پیداوار کی پیداواری لاگت میں کمی آتی ہے جس سے کاروباری برادری کو بھی ریلیف ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چئیرمین خواجہ شاہ زیب اکرم ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے رمضان میں مہنگائی کنٹرول ہو گی: تاجر
Jun 05, 2017