کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے سپینی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ہزارہ برادری کی خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر ہزارہ ٹاﺅن سے مری آباد جا رہے تھے کہ سپینی روڈ پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ دونوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا، بعدازاں پولیس نے نعشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا، کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ہزارہ برادری قتل
کوئٹہ میں فائرنگ، ہزارہ برادری کی خاتون سمیت 2 افراد قتل
Jun 05, 2017