بھارت سے شرمناک شکست تکلیف دہ: مسلم لیگ ن پی پی کی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں: عمران

لاہور/بنی گالہ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے قطری خط‘ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں مسلم لیگ (ن) کو بچا نہیں سکتیں‘ حکمران ملک اور قوم کیلئے مافیا سے بھی زیادہ خطرناک ہو چکے ہیں‘ کر پشن، اداروں کو دھمکیاں اور ان پر حملے ہی مسلم لیگ (ن) کا اصل منشور ہیں، میرا دامن صاف ہے حکمرانوں سے کسی بھی صورت بلیک میل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں نے اپنی ایک ایک ٹرانزیکشن عدالت کے سامنے رکھ دی جیت حق اور سچ کی ہوگی‘ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی آنے والے دنوں میں بڑی بڑی وکٹیں گرنیوالی ہیں اور آنیوالا وقت صرف تحریک انصاف کا ہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں مسلم لیگ (ن) کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں، انکی سوچ اور پالیساں آمریت پر مبنی ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں حکمرانوں کے بارے میں مافیا کے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے لوگوں کو خریدنے اور اداروں کے خلاف سازشیں کرتی نظر آتی ہے اور جب سے پانامہ کیس سامنے آیا ہے حکمران اداروں پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اور اب نہال ہاشمی کے ذریعے حکمرانوں نے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو جو دھمکیاں دی ہیں وہ بھی پوری قوم کے سامنے ہیں مگر حکمرانوں کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور انکو کرپشن کی پائی پائی کا حساب دینا پڑیگا اور قوم کرپشن کے خلاف کامیابی سے جنگ جاری رکھے گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بھارت کے ہاتھوں شکست پر ردعمل میں کہا ہے بطور کھلاڑی مجھے علم ہے ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ لیکن بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی بغیر کسی مقابلے کے شرمناک شکست تکلیف دہ ہے۔ ان حالات سے نکلنے کے لیے پاکستانی کرکٹ کی تعمیر نو ضروری ہے۔ میرٹ پر چیئرمین پی سی بی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹ کی اصلاح ممکن نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...