مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیلی جیلوں میں56فلسطینی خواتین بھی قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اسرائیلی جیلوں میں 6600فلسطینی پابند سلاسل ہیں قبلہ اول کی بیحرمتی مئی کے دوران 3156یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودیوں کو اسرائیلی پولیس اور فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرتی رہی۔برطانوی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے قیدیوں کے حوالے سے عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے وطن میں واپسی اور دوبارہ آباد کاری کیلئے سرگرم تنظیم حق العودہ کے مطالبے کا باضابطہ جواب ہے۔حال ہی میں مرکز برائے حق واپسی نے فلسطینی اسیران اور غزہ کی پٹی کے عوام کے مسلسل گیارہ سال سے جاری محاصرہ پر توجہ دلانے کے لیے برطانوی حکومت کو مکتوب ارسال کیا گیا۔برطانوی حکومت کی طرف سے بلا تاخیر اس مکتوب کا جواب جاری کیا گیا ہے۔