فاسٹ باﺅلروہاب ریاض کی اگلے 2 میچوں میں شرکت مشکوک

Jun 05, 2017

برمنگھم (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کی اگلے دو میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارت کے خلاف میچ میں باولنگ کرتے ہوئے وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ وہاب ریاض کی فٹنس کے بارے میں حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا جس کے لیے مقامی ہسپتال میں ان کا سکین کرایا گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے وہاب ریاض کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر بھی میچ کے دوران باولنگ کراتے ہوئے ان فٹ ہوئے تھے تاہم وہ بلے بازی کیلئے میدان آئے تھے ۔

مزیدخبریں