جعلی کاغذات اور رےکارڈ مےں ردوبدل کرکے پلاٹ فروخت کرنے والوںکےخلاف مقدمہ درج

Jun 05, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی مےں زمےنوں کے جعلی کاغذات اور رےکارڈ مےں ردوبدل کے ذرےعے شہرےوں کو لاکھوں روپے مالےتی پلاٹ فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا اس کےس مےں محکمہ مال کے اہلکار شامل ہےں درخواست گذار خالد خلےل نے موقف اپناےا کہ سی ڈی اے اہلکار خضر، محکمہ مال کا گرداورسجاد ، خالد اورمتےن نے اےک عدد پلاٹ سات مرلہ مبلغ 17لاکھ 50ہزار روپے مےں خریدا بعد مےںجب کاغذات محکمہ مال سے چےک کروائے گئے تو پلاٹ کی ملکےت کسی اور کی تھی جبکہ پلاٹ کا سائز صرف پانچ مرلہ تھامحکمہ انٹی کرپشن نے تحقےقات کی جس مےں دھوکہ دہی ثابت ہونے پر اےف آئی آر نمبر11بجرم 420،468،471اور پی سی اے5-2/47درج درج کر لی گئی ۔

مزیدخبریں