محکمہ توانائی پنجاب رواں مالی سال کے دوران فنڈز خرچ کرنے میں ناکام رہا

لاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ توانائی پنجاب موجودہ مالی سال کے بجٹ میں رکھے گئے فنڈز خرچ کرنے میں ناکام رہا۔ موجودہ برش توانائی کے منصوبوں کیلئے 9 ارب روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی مگر 3 ارب 71 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے چھوٹے منصوبوں پر توجہ ختم کر دی۔ بڑے میگا پراجیکٹ پر توجہ ہونے سے چھوٹ منصوبوں‘ سرکاری کاغذوں سے آگے نہ بڑھ سکے۔ بائیو ماس‘ سولر‘ ہائیڈروسمیت دیگر منصوبے کاغذوں تک محدود رہے۔ آئندہ مالی سال 2017-18ء میں توانائی کے شعبے کیلئے 9 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے چھوٹے منصوبوں پر توجہ کم ہونے سے آئندہ مالی سال میں بھی منصوبے التواء کا شکار بھی رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...