اتوار بازار ، گلے سڑے پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ، بائیکاٹ مہم نظر انداز

Jun 05, 2017

لاہور + کراچی ( خبر نگار+ قمر خان) ضلعی انتظامیہ رمضان اور اتوار بازاروں میں پھلوں کی کوالٹی تو بہتر نہ کر سکی مگر پھلوں کی قیمت میں مزید اضافہ ضرور ہو گا۔ ایک طرف شہریوں نے مہنگے پھلوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ شہری معمول سے زیادہ پھل خرید رہے ہیں اور قیمت کیا ہے کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ پھلوں کا معیار وہی پرانا ہے اور گلے سڑے پھل دھڑلے سے رمضان اور اتوار بازاروں میں بیچے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز اتوار بازاروں میں یہی صورتحال رہی سال کے باقی گیارہ مہینوں کے برعکس لاہور کے 11رمضان اور اتوار بازار ٹھنڈی ٹھنڈی مارکیٹس میں ہیں۔ مگر وہاں بکنے والا پھل وہی ہے جو سال کے باقی گیارہ مہینے صارفین کو ملتا ہے، گزشتہ روز اتوار بازار میں کالا کولو سیب10روپے اضافہ سے 170، کالا کولو میدانی3روپے اضافہ سے 95، سیب امری2روپے اضافہ سے 182، سیب سفید 4روپے اضافہ سے 90، کیلا اول 3روپے اضافہ سے 102، آڑو اول 10روپے اضافہ سے 150، آم سندھڑی ، 10روپے اضافہ سے 120، آم سہارنی 5روپے اضافہ سے 95، آم دوسہری 15روپے اضافہ سے 130روپے کلو ہو گیا، جبکہ فالسہ20روپے کمی سے140، خربوزہ 20روپے کمی سے40، خربوزہ 20روپے کمی سے 40روپے ، کھجور اصیل5روپے کمی سے128، خوبانی سفید10روپے کمی سے 160، خوبانی پیلی 10روپے کمی سے 80روپے کلو ہو گئی۔ سبزیوں میں ٹماٹر 6روپے اضافہ سے 26، ادرک تھائی لینڈ 9روپے اضافہ سے 85، ادرک چائنہ 6روپے اضافہ سے 110، پالک 3روپے اضافہ سے 25، بند گوبھی 3روپے اضافہ سے 25، بند گوبھی 3روپے اضافہ سے 25، گوبھی 5روپے اضافہ سے 45، میتھی، 5روپے اضافہ سے 50، اروی 5روپے اضافہ سے 60 روپے کلو ہو گئی۔ جبکہ لہسن ہرنائی 4روپے کمی سے146، بینگن 4روپے کمی سے16، کریلے 3روپے کمی سے 20روپے ٹینڈے 2روپے کمی سے 48گھیا توری15روپے کمی سے 20لیموں دیسی 25روپے کمی سے 152، شلجم 5روپے کمی سے 20، سبز مرچ 17روپے کمی سے 35اور بھنڈی 12روپے کمی سے28روپے کلو ہو گئی۔تاہم دوسری طرف کراچی میں سوشل میڈیا پر پھلوں کے بائیکاٹ کی تین روزہ مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی بائیکاٹ کے نتیجے میں شہر میں پھلوں کی قیمتیں 30 سے 50 فیصد تک کم ہوگئیں جبکہ خربوزہ اور تربوز کی قیمت کی قیمتیں نصف سے بھی کم رہر گئیں۔ کراچی فروٹ ڈیلر ایسوسی ایشن نے اعتراف کیا کہ شہریوں کا بائیکاٹ قیمتوں میں کمی کا سبب بنا ہے۔

مزیدخبریں