اسلام آباد(اے این این) جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے انتظارگاہ میں بیٹھے ہوئے وزیر اعظم کے صاحبزادے کی مبینہ تصویر اصلی ہے یا جعلی؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا لیکن سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے سے کئی سوالات سامنے آ گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کا اجلاس بند کمرے میں ہوتا ہے۔ کسی غیرمتعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں جانے کی اجازت نہیں۔ اگر یہ تصویر اصل ہے تو کس نے بنائی؟۔ حسین نواز کی مبینہ تصویر آئی کہاں سے؟۔ اگر یہ تصویر سرکاری طور پر بنائی گئی ہے تو لیک کیسے ہو گئی؟۔ حسین نواز کی مبینہ تصویر جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟۔ اگر یہ تصویر اصل ہے تو اسے تحریک انصاف کے ذریعے ہی سوشل میڈیا پر کیوں لایا گیا؟۔
حسین نواز کی تصویر اصلی یا جعلی، سرکاری طور پربنائی گئی تو لیک کیسے ہوئی، تحریک انصاف کے ذریعے ہی سوشل میڈیا پر کیوں لائی گئی: سوالات کھڑے ہو گئے
Jun 05, 2017