میانوالی(نامہ نگار) دریائے سندھ پر جناح بیراج سے کالاباغ پولیس کو 4 مسخ شدہ نعشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں نعشیں مردوں کی ہیں۔ نعشیں پرانی اور مسخ شدہ ہونے کے باعث انکی شناخت ممکن نہیں۔کالا باغ پولیس اور تحصیل ہسپتال انتظامیہ نے انہیں امانتاً کالاباغ میں دفن کردیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ایک درجن سے زائد نعشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ نعشیں دوسرے اضلاع سے اور کافی دور سے آتی ہیں اور یہاں پہنچنے تک شناخت کے قابل نہیں رہتیں۔