اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم آپ سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔ سعودی عرب اور ایران میں براہ راست تنازعہ کا خطرہ ہے۔ برادر اسلامی ممالک میں صلح وقت کی ضرورت ہے۔ عالمی قوتیں اپنے مفادات کیلئے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہیں۔