سری لنکن قائمقام کپتان اپل تھرنگا سلو اوور ریٹ کی بناءپر 2 میچز کیلئے معطل

اوول(این این آئی) سری لنکن ٹیم کے قائمقام کپتان اپل تھرنگا کو سلو اوور ریٹ کی بناءپر دو میچز کیلئے معطل کر دیا گیا ، پابندی کے باعث تھرنگا پاکستان اور بھارت کے خلاف میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ۔ سری لنکا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چار گھنوں سے زائد وقت میں اننگز مکمل کرائی۔ اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروٹیز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر سری لنکن کپتان اور کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ آئی لینڈرز نے چار گھنٹوں سے زائد وقت میں اوورز مکمل کرائے اور اس نے مقررہ وقت سے چار اوور شارٹ کئے جس کی وجہ سے قائم مقام کپتان اپل تھرنگا کو دو میچز کیلئے معطل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 60، 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...