واشنگٹن : امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان مےں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے ۔اس بے قابو صورتحال سے پورے خطہ کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے اب کوئی جگہ موجود نہیں ہے ۔ امریکی میڈےا سےیانٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے ساتھ قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا جس کے بعد دہشت گردوں کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے ۔