اسددرانی کےخلاف کورٹ آف انکوائری نےتحقیقات کاآغازکردیاہے, یونیفارم پہننے والا فرشتہ نہیں بن جاتا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد درانی کی کتاب کے حوالے سے جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کے خلاف کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی گئی تھی، ،وہ اصغر خان کیس میں بھی ملوث ہیں ، جنرل درانی نے کتاب کے حوالے سے فوج سے کسی بھی قسم کی این اوسی حاصل نہیں کی ، جنرل اسد درانی نے کتاب میں جن واقعات کا ذکر کیا وہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کے ہیں، یونیفارم پہننے والا فرشتہ نہیں بن جاتا، جرنیل ہو یا سپاہی  پاک فوج نے کبھی بھی غلطی پر کسی کو معاف نہیں کیا.

ای پیپر دی نیشن