زلفی بخاری، وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور انیلہ خواجہ کی جانب سے برطانیہ میں ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا گیا

ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔ برطانیہ میں عمران خان کے دوست زلفی بخاری، سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور پی ٹی آئی رہنما انیلہ خواجہ نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ، نوٹس میں کتاب کے نکات کی بنیاد پر 14جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس کے مطابق کتاب کے صفحہ 402 اور 572 پر کرکٹر وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ پر گھناو ¿نے الزامات لگائے گئے، عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کے اسقاط حمل کاغلط الزام لگایا گیا ہے۔ قانونی نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی فارن میڈیا ہیڈ انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا گیا اور انہیں چیف آف حرم کہا گیا۔ ریحام خان نے سابق شوہر اعجاز الرحمان کو تشدد کے ذریعے پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ، پی ٹی آئی رہنما اور اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی لندن میں ریحام خان کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریحام خان پہلے ہی حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوا چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن