نثار ٹکٹ مانگیں یا نہیں انہیں ملے گا‘ ناراض ہیں جلد مان جائیں گے : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ میں چوہدری نثار علی خان کے نام کی شمولیت کے حوالے سے میڈیا خصوصی اہمیت دے رہا ہے اور مختلف خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف سے نجی محافل میں بعض بے تکلف سوال پوچھ لیتے ہیں کہ اب الیکشن میں چوہدری نثار کے حوالے سے مسلم لیگ کی کیا پالیسی ہو گی۔ شہباز شریف اکثرکہتے رہے ہیں کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا، چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے، وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیر صدرات مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، چکوال‘ اٹک‘ جہلم‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ سے تعلق رکھنے والے لیگی امیدواروں کے انٹرویوز بھی کئے گئے۔ شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔ خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا موجودہ دور پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین دور ہے۔ جتنے منصوبے موجودہ حکومت نے شروع کر کے مکمل کئے، 70برس کی تاریخ میں اس کی مثال موجود نہیں۔ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو ترجیح دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوںکو پورا کیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت مسلم لیگ (ن) کا سنہری کارنامہ ہے۔ ہم نے اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ عام انتخابات میں عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور ہماری محنت اور شبانہ روز کاوشوں کے باعث آج پنجاب ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر سرفہرست ہے۔ جب تک میرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ عوام کے ساتھ میرا رشتہ کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ سیاسی مخالفین صرف کھوکھلے نعرے لگاتے رہے اور عوام کی خدمت سے عاری رہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5 برس کے دوران عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں اسی عوامی خدمت کے بل بوتے پر حصہ لیں گے۔ عوام ایسی قیادت کو منتخب کریں گے جو ان کے مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی بہتری اور فلاح کے لئے آگے بڑھا ہے اور عوامی خدمت کی سیاست کی بنا پر انتخابات میں سر فخر سے بلند کرکے جائیں گے۔ ایسے امیدوار میدان میں اتاریں گے جو سیاست کو عوام کی خدمت اور عبادت سمجھتے ہیں۔ شہباز شریف نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہےں۔ شہباز شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے میرپور کے علاقے پیر گلی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...