نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے پارلیمانی ارکان کا اجلاس کل‘ بلوچستان میں کمیٹی کی تشکیل نو

Jun 05, 2018

لاہور + پشاور + کوئٹہ (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثناءاللہ، خواجہ عمران نذیر اور ملک احمد خان جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے میاں محمودالرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی کمیٹی میں شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام پیش کیا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن جسٹس (ر) ثائر علی اور سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ کا نام دے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کو کل ہی فیصلہ کرنا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تو معاملہ الیکشن کمشن کے پاس چلا جائے گا۔ پشاورسے بیورو رپورٹ کے مطابق سپےکر خےبرپی کے اسمبلی اسد قےصر نے نگران وزےراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے الےکشن کمےشن کو مراسلہ ارسال کردےا جس مےں دو نام حکومتی اور دو نام اپوزےشن کے شامل ہےں الیکشن کمیشن آئین کے تحت دو روز تک نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کرے گا۔ مراسلے میں حکومت کی جانب سے حمایت اللہ خان اور اعجاز قریشی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد خان کا نام شامل ہیں۔ آئی این پی کے مطابق الیکشن کمشن نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپی کے کی نامزدگی کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا۔ نگران وزیراعلی بلوچستان کی تعیناتی کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن سپیکر بلوچستان اسمبلی نے جاری کیا کمیٹی میں حکومت کے نمائندے سرفراز ڈومکی، طاہرمحمود، امان اللہ نوتیزئی اور اپوزیشن کی جانب سے ثناءاللہ زہری، عبدالمالک بلوچ اور لیاقت آغا شامل ہیں حکومت کی جانب سے نگران وزیراعلی کے لئے شوکت پوپلزئی، علاﺅالدین مری اور اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی، اشرف جہانگیر قاضی کے نام دیئے گئے ہیں پارلیمانی کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔
نگران وزیراعلی

مزیدخبریں