ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کی شفافیت، لاگت کی تفصیلات کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفافیت اور لاگت کی تفصیلات منظرعام پر لانے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میٹرو ٹرین کے لئے جو معاہدے کئے ہیں، ان میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظور نظر افراد کو ٹھیکے دیئے ہیں اور قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا۔ سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔ سماعت 21 جون تک ملتوی کردی گئی۔
جواب طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...