جعلی حلف نامہ کیس: فاروق ستار سے 28 جون تک جواب طلب

اسلام آباد + کراچی (خصوصی نمائندہ+ وقائع نگار) الیکشن کمشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے بیرون ملک رقم بھجوانے پر جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمشن اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کو پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کو ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کیا۔ کراچی سے وقائع نگار کے مطابق لا¶ڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما¶ں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو گرفتار کر کے 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ مقدمہ 2015ءمیں تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔


جعلی حلف نامہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...