لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) پنجاب، خیبر پی کے اور بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے ذریعے نگران وزرائے اعلی کی تعیناتیوں سے متعلق الیکشن کمشن کو خط ارسال کر دیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبائی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد وزرائے اعلی کی نامزدگی کے لئے پارلیمانی کمیٹیوں کا وجود غیر آئینی ہے۔ الیکشن کمشن تینوں صوبوں میں غیر جانبدار وزرائے اعلی کا تقرر کرے۔ پانچ جون سے قبل نگراں وزیر اعلی تعینات نہ کیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ خط ایک شہری منیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے۔ خط کی کاپیاں نگران وزیراعظم اور گورنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹیاں غیر آئینی، الیکشن کمشن آج تقرری کرے ورنہ عدالت جائیںگے: شہری کا خط
Jun 05, 2018