یو پی:2013 فسادات، بے گھر 3ہزار خاندان خیمہ بستیوں میں زندگی گذارنے پر مجبور

Jun 05, 2018

کیرانہ (آئی این پی )بھارتی ریاست یو پی میں 2013کے فسادات میں بے گھر ہونے والے 3ہزار خاندان ابھی تک خیمہ بستیوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،لوگ آتے ہیں تصویریں کھنچواتے اور چلے جاتے ہیں،بیت المال کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات خیموں سے بد تر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست یوپی کے اضلاع شاملی و مظفر نگر میں 2013ء میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران تقریباً 50ہزار افراد گائوں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے اور بعض نے نقل مکانی کرکے کیرانہ ، کاندھلہ، بڑھانہ اور شاہ پور جیسے محفوظ علاقوں میں پناہ لی۔ ان میں سے بیشتر لوگوں کو چھت میسر ہوگئی تاہم اب بھی تقریباً3ہزار افراد جھونپڑیوں اور عارضی خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔خیمہ بستی میں رہنے والے عبداللہ نے بتایا کہ پہلے یہاں ملّی جماعتوں کے نمائندے کچھ مدد کرتے ، افطار اور عیدکیلئے پیسے دیدیتے تھے مگر رمضان کا دوسرا عشرہ ختم ہونے والا ہے ۔

مزیدخبریں