لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پرگلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ یوحنا آباد کا آصف محنت مزدوری کرکے اپنا اور گھروالوں کا پیٹ پالتا تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اس نے خود کوکمرے میں بندکرکے اندر سے کنڈی لگا لی۔ گزشتہ صبح دورازہ نہ کھولنے پر گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کردورازہ توڑکر اندر داخل ہو کر دیکھا تواندر چھت کے پنکھے سے گلے میں پھندا لگی آصف کی نعش جھول رہی تھی۔ پولیس کے مطابق لواحقین کہنا ہے یہ خودکشی ہے لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپور ٹ کے بعدسامنے آئیں گے۔ دریں اثنا مناواں میں 25 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خاوند سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ منزہ کی چار سال قبل عمران سے شادی ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد دونوں میں جھگڑا رہنے لگا۔ گذشتہ روز خاوند سے جھگڑے کے بعد منزہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں اور اپنے والدین کے گھر شادباغ مکھن پورہ آگئی جہاں حالت خراب ہونے پرگھر والوں نے نے منزہ کو ہسپتال پہنچایا جہاں چند گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ شاد باغ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ۔