پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کی مزید 6نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی کی ٹکٹیں جاری کردیں۔ جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-06کیلئے عبدالودود خان،NA-08کیلئے انجینئر ظفر یاب خان،NA-9بونیر کیلئے پروفیسر حمید الرحمان،NA-42سے ملک مصطفی خان مہمند ،NA-47کیلئے اعصام الدین ،NA-48کیلئے جھانزیب خان وزیراور NA-49سے ملک عطاء میر خان شامل ہیں۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-14کیلئے مرزاباچہ،PK-24کیلئے ڈاکٹر سجاد احمد خان،PK-28 کیلئے جاوید خان، PK-29کیلئے نثار خان ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-45صوابی کیلئے حمید خان اورحلقہ PK-50کیلئے یوسف زمان کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا۔