ریسکیو 1122 کے موٹے اہلکاروں کو سمارٹ بننے کیلئے آخری وارننگ

لاہور(نامہ نگار) ڈی جی ریسکیو 1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرنے موٹے ریسکیو اہلکاروں کو سمارٹ ہونے کے لئے فائنل الٹی میٹم دے دیا ہے ۔زرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کل 12500 ریسکیورز میں سے 100 کے قریب ریسکیو افسران و اہلکار موٹے پائے گئے ہیںڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا ہے کہ موٹے ریسکیورز 30 جون تک خود کو جسمانی طور پر فٹ کرلیں وگرنہ محکمانہ کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے والی سروس میں تندرست و توانا ریسکیورز ہی جذبے سے کام کرسکتے ہیں اور دوسروں کو بچا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن