کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں ’’دی بلوچستان فنانس ایکٹ 2018‘‘ لاگو کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان کی توثیق کے بعد فنانس ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق ایمبولینس، سکول بسوں، فائر بریگیڈ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھا لی گئی۔ دیگر تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔
بلوچستان میں فنانس ایکٹ 2018ء نافذ ایمبولینسوں، سکول بسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھا لی گئی
Jun 05, 2018