اسلام آباد ورکرز کنونشن میں ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد ورکرز کنونشن نے سیاسی جلسہ کی شکل اختیار کر لی۔ شدید گرمی میں این اے 54 کے 20 ہزار سے زائد مسلم لیگی کارکنوں نے بھرپور شرکت کر کے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے ’’سیاسی بیانیے‘‘ کے ساتھ اپنی ’’وابستگی‘‘ کا اظہار کردیا۔ افطار ڈنر میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز سٹیج پر پہنچے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ میاں صاحب آئی لو یو کے پارٹی کے نغمے پر مسلم لیگی کارکن جھومتے رہے۔ وقفے وقفے سے مسلم لیگ کے ترانوں کی گونج نے پارٹی کارکنوں کو متحرک کئے رکھا۔ مریم نواز نے انجم عقیل خان زندہ باد کا نعرہ لگوایا۔ افطار ڈنر میں کھانا اس قدر وافر مقدار میں تھا متعدد کارکن کھانا اپنے ساتھ لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...