سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں5 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

کراچی(صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سرکولر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور ما تحت عدالتوں میں میں موسم گرما کی تعطیلات چار جون سے 5 اگست تک ہونگی۔سرکولر کے مطابق تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ما تحت عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔ خصوصی بنچ روزانہ صبح ساڑھے نو بجے سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کرے گا۔سرکولر کے مطابق موسم گرما میں عدالتوں کے دفتری اوقات صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...