مشرف کا عام انتخابات سے قبل وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی زیرصدارت دوبئی میں ہوا۔ اجلاس میں سید پرویز مشرف کی وطن واپسی،ان پرقائم مقدمات اورپارٹی کی انتخابی مہم جیسے مختلف معاملات پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔ پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ پیر کو سید پرویز مشرف نے دوبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیاتھا جس میںپارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد، سید فقیر حسین بخاری، مہرین ملک آدم اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہوگا جس میں کور کمیٹی کے کئے گئے فیصلوں کا جائزہ لے کر انہیں عملی جامہ پہنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے قائد جنرل (ر) پرویز مشرف نے حتمی طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر انتخاباب کے انعقاد سے بہت پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔ ان کی آمد جون کے آخری ایام یا جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔ سابق صدر بین الاقوامی میڈیا کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔ ان کی آمد کے شیڈول کا حتمی اعلان آج کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...