لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور نے کی ۔ اجلاس میں ریل کاپ کے ایم ڈی محمد عامر نے کمپنی کی کارکردگی اور کمپنی کے مختلف مدعات میں ریلوے کی طرف واجبات کے حصول کے حوالے سے چیئرمین ریلوے کو تفصیلی بریفنگ دی ۔