لاہور (خصوصی نامہ نگار)کوالٹی قرآن پبلشرزایسوسی ایشن اورانجمن ناشران قرآن کے ایک وفدنے سینٹرل بیورآف ریونیوکے چئیرمین طارق پاشاسے ملاقات کی اورقرآن مجیدکے درآمدی پیپرکوڈیوٹی فری کرنے پران شکریہ اداکیا۔اس طرح سے قرآن مجیدکے طباعت واشاعت کوبہتراورخوبصورت بنانے کی طویل جدوجہدکاایک مرحلہ مکمل ہوا۔وفدکے ارکان کاکہناتھا کہ اس سے قبل قرآن مجید،سیپاروں اورقاعدوں کی طباعت کے لئے انتہائی غیرمعیاری کاغذاستعمال کیاجارہاتھاجس سے ایک طرف کتاب مقدس کی توہین ہورہی تھی تودوسری طرف قرآن مجید،سیپاروں اورقاعدوں کی شہادت کاگراف بھی خوفناک حدتک بڑرہاتھا۔