لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران لیسکو کے ترسیلی نظام کی مضبوطی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن سے متعلق بے شمار کام سرانجام دیئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو کے آخری 66kvگرڈ سٹیشن یو آئی ایس (UIS)کو 132kvپر کنورٹ کئے جانے کے موقع پر کہی۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کا اولین مقصد اپنے صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹرجی ایس سی رفعت محبوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں تمام گرڈ سٹیشنز پر بس بارز کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے جس کے باعث ان گرڈ سٹیشنز سے ملحقہ علاقوںمیں اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا مکمل خاتمہ ہوسکے گا ساتھ ہی ساتھ وولٹیج میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 132kvسید پور گرڈ اسٹیشن پر 20/26MVAکی جگہ 40MVAکی استعداد کے حاملT-4 پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 132kvسید پور گرڈ ، 132کڈنی سینٹر اور 132kvوان رادھا رام گرڈ سٹیشنز پر20/26MVAکی استعداد کے حامل تین نئے پاور ٹرانسفارمرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو ایک مظبوط ترسیلی نظام کی حامل کمپنی ہے اور تمام فیلڈ فارمیشنز اسے مظبوط تر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
لیسکو کا اولین فرض صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہے: مجاہد پرویز چٹھہ
Jun 05, 2018