لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے10ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 3.8ارب ڈالر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال2017-18کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں3.809ارب ڈالر یعنی14.40فیصد کا اضافہ ہوا ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال میں جولائی تا اپریل2017-18کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ30.245ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 26.436ار ب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔