کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوتیزی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی43000، 43100 اور 43200کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،سرمایہ کاری مالیت میں56ارب89کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت99.30فیصدزائد جبکہ54.59فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42835پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم عبوری حکومتوں کی قیام کی جانب مثبت پیش رفت سے سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں کمی آنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد قدرے بحال ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ اور توانائی سیکٹرمیں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میںمندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس43293پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس355.48پوائنٹس اضافے سے 43268.29 پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے184کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،138کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56 ارب89 کروڑ57 لاکھ2 ہزار549 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر89 کھرب64 ارب84 کروڑ8 لاکھ78 ہزار869 روپے ہوگئی۔پیرکو11 کروڑ 80 لاکھ42 ہزار40 شیئرزکا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت5 کروڑ88 لاکھ14 ہزار390 شیئرز زائدہیں۔ پہر کو بنک آف پنجاب کی سرگرمیاں ایک کروڑ17 لاکھ47 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرز کی قیمت2 پیسے اضافے سے12.07روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں89 لاکھ 16ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 20 پیسے اضافے سے38.35روپے پر بند ہوئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس251.41 پوائنٹس اضافے سے21242.06 پوائنٹس، کے ایم آئی30 انڈیکس761.78پوائنٹس اضافے سے73812.56 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس196.95پوائنٹس اضافے سے31598.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔