میانوالی: جائیداد کا تنازعہ چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

میانوالی(نامہ نگار ) جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل ہوگیا۔ محمد سعید خان اپنی زوجہ وغیرہ کے ہمراہ قبرستان کی طرف جارہا تھا کہ اس کے بھائی رفیع اللہ خان نے للکارتے ہوئے ا س پر فائرنگ کردی‘ ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ وانڈھا راجمیر والا کی نادیہ نورین اپنے خاوند محمد سعید خان‘ بھائی جہانزیب خان اور ماموں طارق محمود خان کے ہمراہ قبرستان کی طرف جارہی تھی‘ شام ساڑھے پانچ بجے جب وہ اپنے دیور رفیع اللہ خان کے مکان کے نزدیک پہنچے تو آتشیں اسلحہ سے مسلح رفیع اللہ خان نے گھر سے نکل کر محمد سعید خان کو للکار ا کہ جائیداد میں حصہ مانگنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور ساتھ ہی اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔ محمد سعید خان کو شدید زخمی حالت میںڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتول کا بھائیوں کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا جس رنجش پر بھائی نے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...