جرمنی میں دو شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دی گئی:وزارت داخلہ

برلن(این این آئی)جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن ( بے اے ایم ایف) نے شدت پسندانہ پس منظر کے حامل کم از کم دو افراد کو سیاسی پناہ دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے بتایاکہ اسی طرح بی اے ایم ایف کے بریمن دفتر نے چوالیس ایسے افراد کی بھی پناہ کی درخواستیں منظور کر لیں، جن کے ممکنہ طور پر شدت پسندوں سے رابطے تھے۔ یہ اعداد وشمار صحافیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے چھان بین کے بعد سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن