کوئٹہ(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں نامزد سابق رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی عدالت I کے جج دائود خان ناصر کی عدالت میں پیش ہوئے سرکار کی جانب سپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی سماعت کے دوران گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے سینئر کونسل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی سماعت 25 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔