نئی دہلی (سنہوا) توانائی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس سے درآمد کی گئی ایل این جی کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی۔ معاہدے کے بعد اس معاملے پر عملدرآمد کیا گیا۔ روس سے آنے والا بحری ٹینکر مغربی ریاست گجرات کی بندرگاہ دہیجر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا۔ یہ مودی کی آبائی ریاست ہے۔ وزیر برائے گیس و پٹرولیم دھرمیندارا پردھان نے میڈیا کو بتایا گیس بیسڈ اکانومی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم پیرس ماحولیاتی معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں تاکہ کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔