پشاور (این این آئی) پشاور ہشتنگری کے علاقے میں لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھمانے، تشدد کرنیوالے مرکزی ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کو دو روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم مظہر حسین کو کل پشاور پولیس نے چمکنی سے گرفتار کر لیا تھا ملزم کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عبید اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم مظہر حسین پر خاندانی جھگڑے کے دوران سولہ سالہ لڑکی کے سرعام کپڑے پھاڑنے اور بے پردگی کا الزام ہے۔