ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم انٹی سگملنگ سٹاف نے ایرانی شیمپو سے لوڈ 220 ڈرم اور دو ٹرک ضبط کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملتان میں کی گئی کارروائی میں انسپکٹر الطاف کریم‘ خالد حسین‘ محمد ہاشم‘ مرتضیٰ جمشید اور امجد پرویز نے حصہ لیا۔ شیمپو کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔